بھارت میں امریکہ کےسفیرٹموتھی روئمرنے پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ڈومور کا مطالبہ کیا ہے۔

ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یادگارکا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بہت کچھ کیا ہے لیکن بھارت اورامریکہ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اسے مزید اقدامات کرنےکی ضرورت ہے۔پاک بھارت مذاکرات سے متعلق سوال پر ٹموتھی روئمرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے یہ بات اہم ہے کہ وہ آپس میں بات چیت کریں، اس مقصد کے لیے دونوں ملکوں کو ایجنڈے کا تعین کرنا چاہیئے۔ امریکی سفیر نے بھارت کا امریکہ کا اہم اتحادی قرار دیتےہوئےکہاکہ بھارتی حکام ڈیوڈہیڈلے تک رسائی فراہم کرنےکےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن