ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے کرم ایجنسی میں ایک گھرپردستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دوخواتین سمیت پانچ افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ حملے میں آدھے سے زیادہ گھربھی مکمل طورپرتباہ ہوگیا ۔ حملے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے ادارے موقع پرپہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں شدت پسندوں کے گھرپرحملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں آج صبح عسکری پسندوں نے دو افراد کو جاسوسی کے الزام میں قتل کردیا ۔