ملک ميں بجلی کے بحران پر قابو پاليا گيا ہے، سستی بجلی کے حصول کےلئے ہائيڈروپاور منصوبے شروع کرنا ہوں گے۔ راجہ پرويز اشرف

May 12, 2010 | 16:33

سفیر یاؤ جنگ
راجہ پرویز اشرف وزارت پانی وبجلی ميں واپڈا اور لائے مار گروپ کے درميان ایک سو بائیس ميگاواٹ صلاحيت کے حامل خيال کھواڑ ہائيڈرو پاور منصوبہ پر دستخط کی تقريب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کانفرنس کے مثتب اثرات سامنے آرہے ہيں۔ صنعتی شعبہ کےلئے لوڈشيڈنگ کا خاتمہ کرديا گيا ہے۔ خيال کھواڑ ہائيڈروپاور منصوبے پر ایک سو اسی ملين ڈالر لاگت آئے گی۔ منصوبے کےلئے ایک سو بائیس ملين يورو جرمنی سے قرضہ ليا گيا ہے۔ خيال کھواڑ ہائيڈرو پاورمنصوبے سے دوہزار سولہ ميں بجلی سسٹم ميں شامل ہوگی ۔ منصوبے سے ساڑھے چھ سينٹ فی يونٹ بجلی حاصل ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ديامير بھاشا ڈيم مقررہ وقت پر مکمل کيا جائے گا جبکہ ہمیں تيل کے نرخوں ميں اضافے کے باعث تھرمل بجلی پر انحصار کم کرنا ہوگا۔
مزیدخبریں