لیبیا کے دارالحکومت تریپولی میں برطانیہ جانیوالا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ، عملے کے گیارہ ارکان سمیت ایک سو پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔  

سکیورٹی حکام  کے مطابق لیبیا کی فضائی کمپنی افریقیہ ائیرویز کا طیارہ دارالحکومت تریپولی کے ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حکام کے مطابق طیارہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے برطانیہ جارہا تھا کہ تریپولی ائیرپورٹ کے قریب حادثے کا شکارہوگیا ۔ حکام نے طیارے میں سوار تمام ایک سو پانچ  افراد ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔  ۔ طیارے پر برطانوی اور جنوبی افریقہ کے شہریوں سمیت مختلف ممالک کے چورانوے مسافر سوار تھے جبکہ عملے کے گیارہ افراد کا تعلق لیبیا سے بتایا جاتا ہے ۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو دارلحکومت تریپولی میں رکنے کے بعد لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ جانا تھا ۔ حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور لاشوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے ۔ ابھی تک طیارے کی تباہی کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن