آج صبح ساڑھے سات بجے کے قریب رام کشن بخشی پل گاؤں میں نامعلوم افراد نے عمران نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینکے جس کے نتیجے دوبچیاں ثمیہ اورکلثوم جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پرپہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مقای لوگوں کے مطابق نامعلوم افراد عمران سے پچاس ہزارروپے کا مطالبہ کررہے تھے انکارپر انہوں نے اس کے گھرپردستی بم پھینک دیئے ۔ وقوعہ کے بعد رام کشن کے رہائشیوں نے بچیوں کی لاشیں سڑک پررکھ کر چارسدہ روڈ ایک گھنٹہ تک بلاک کردی ۔