ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کے شدت پسند گروہ خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں، یہ گروہ نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان کی حکومت کا بھی خاتمہ چاہتے ہیں اوران کا مل کرکام کرنا تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاکستان سے تعلقات میں پہلے سے کہیں زیادہ بہتری آئی ہے۔ پاکستانی عوام ملکی خودمختاری کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور امریکہ کو بھی اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے حوالے سے رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ امریکہ وہی کچھ کررہا ہے جو اسے کرنا چاہیے۔ ایران کے ایٹمی پروگرام پرایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تہران پر سخت پابندیاں عائد کیے بغیر اسے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے نہیں روکا جا سکتا۔