عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک سٹور کےسامنے بم دھماکہ سے پانچ افراد ہلاک   

بغداد کی ایک معروف مارکیٹ میں دہشتگردوں نے ایک دکاندار کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش کے نیچے بم نصب کردیا ۔ لوگوں نے جب لاش کو اٹھانے کی کوشش کی تو زور دار دھماکہ ہوا جس سے پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن