گوجرانوالہ میں چادراوڑھ تحریک کے زیراہتمام آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیرکبیرعلی شاہ کی زیرصدارت ڈویژنل کانفرنس ہوئی

May 12, 2010 | 22:58

سفیر یاؤ جنگ
چادر اوڑھ تحریک کے مرکزی امیر اورآستانہ عالیہ چورہ شریف پیرکبیرعلی شاہ نے ڈویژنل کانفرنس سےصدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین قوم کے کردار کی معمار ہیں۔ مغربی اور ہندووانہ تہذیب و ثقافت کا مقابلہ کرنے کے لئے اب انہیں میدان میں آنا ہو گا۔ چادر کو فروغ دے کر ہی لادینیت اور مغربی ثقافتی یلغار کا موثر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ میاں محبوب احمد نے کہا کہ چادر کا اوڑھنا، کسی رکاوٹ کا باعث نہیں بنتا بلکہ خواتین میں خود اعتمادی کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نصف آبادی کو ہر قسم کے تحفظ اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے ممتاز قراءحضرات اور نعت خوانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین میں چادریں بھی تقسیم کی گئیں۔نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی کا پیغام بھی پڑھ کرسنایا گیا۔
مزیدخبریں