سکردو کے کوہ پیما حسن سد پارہ نے آج دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سرکرلیا۔

May 12, 2011 | 13:11

سفیر یاؤ جنگ
حسن سد پارہ نے آج صبح چھ بجےماونٹ ایورسٹ پر پاکستانی پرچم لہرایا ۔حسن سد پارہ کا کہنا ہےوہ کہ قوم کی دعاؤں سے اس چوٹی کو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ حسن سد پارہ پہلے بلتستانی ہیں جنہوں نے کے ٹو اور نانگا پربت سمیت دیگر پانچ چوٹیوں کو آکسیجن سپلیمنٹ کے بغیر سر کیا ہے ۔ اس سے پہلے نزیرصابر پاکستانی ماونٹ ایورسٹ کو سرکر چکے ہیں انہوں نے مئی دو ہزار میں چوٹی کو سر کیا تھا ۔
مزیدخبریں