ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا سلسلہ بدستور جاری، پانی کے ذخائر میں بہتری کے بعد بجلی کی ہائیڈرل پیدوار بھی بہتر ہوگئی ۔

May 12, 2011 | 13:40

سفیر یاؤ جنگ
پہاڑی علاقوں میں برف پگھلنے کے عمل میں تیزی کے بعد ڈیموں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جس نے بجلی کی پیداوارپر بھی مثبت اثر ڈالا ہے۔
فلڈ فورکاسٹک ڈویژن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد انہتر ہزار ایک سو دو اوراخراج پچپن ہزار کیوسک ہے ۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار ایک سو چالیس اعشاریہ پینتس فٹ ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد اٹھہتر ہزاردو سو اوراخراج نواسی ہزارچھ سو کیوسک ہے۔دوسری جانب پیپکو ذرائع کے مطابق ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد ہائیڈرل ذرائع سے بجلی کی پیدوار پانچ ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ تربیلا اور منگلا ڈیم سے تین ہزار ایک سو میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ پیپکو کے اعدادو شمار کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کل پیداوار تیرہ ہزارچھ سو تریپین اور طلب سولہ ہزاردو سو تراسی میگاواٹ ہے، تھرمل ذرائع سے ایک ہزار تین سو باون اورآئی پی پیز سے سات ہزار دو سو سولہ میگاواٹ بجلی حاصل کی جاری ہے۔
مزیدخبریں