لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے ججوں سے حلف لیا،حلف اٹھانے والے مستقل ججوں میں جسٹس احمد فاروق،جسٹس رؤف احمد شیخ،شاہد حمیدڈار،جسٹس سردارشمیم،جسٹس انوار الحق،جسٹس ناصر سعیدشیخ،جسٹس نجم الحسن،جسٹس مظہراقبال،جسٹس منظوراحمد ملک،جسٹس خالد محمود۔ اورجسٹس منظوراحمدشاہ جبکہ گیارہ ایڈیشنل ججوں میںجسٹس سید کاظم شمسی، جسٹس چوہدری محمد یونس،جسٹس محمد امیربھٹی، ملک شہزاداحمدخان،جسٹس سید افتخارحسین،جسٹس عبدالستار اصغر،جسٹس امین الدین،جسٹس الطاف ابراہیم قریشی،جسٹس محمود مقبول باجوہ،جسٹس عبدالوحیدخان اورجسٹس اعجازحسین شاہ شامل ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں چھبیس نئے جج صاحبان کی تعیناتی سے اب یہاں ججز کی تعداد تینتالیس ہوگئی ہے۔