عدالتوں کو ماضی میں غلام اسحاق خان اور پرویز مشرف کی ایوان صدرمیں سیاسی سرگرمیاں نظر نہیں آئیں، لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ راجہ ریاض

لاہور میں اسمبلی سیشن سے پہلے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ پارلمینٹ میں ان کیمرہ بریفنگ پر وہ اعلٰی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہیں صدراوروزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کچھ سیاست دان قومی سلامتی کے ضامن اداروں پرحملے کرکے سازشیں کررہے ہیں وہ یہ کام بند کردیں۔ رانا ثناء اللہ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وہ خود پیپلز پارٹی سے بھاگے ہوئے لوٹے ہیں، انہیں چین سے علم حاصل کرکے آنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن