ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ہفتے کے دوران نو کروڑاکیاسی لاکھ ڈالرزکی کمی کے بعد سترہ ارب نواسی لاکھ ڈالرزکی سطح پرآگئے۔

May 12, 2011 | 20:20

سفیر یاؤ جنگ
سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق سات مئی تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سترہ ارب، سترہ کروڑاکانوے لاکھ ڈالرز سے مزید کم ہو کرسترہ ارب نواسی لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔ سٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالرز ڈیپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران گیارہ کروڑ پندرہ لاکھ ڈالرز کی کمی تاہم کمرشل بینکوں کے ڈالرز ریزرو میں ایک کروڑ چونتیس لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ سات مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک مرکزی بینک کے ڈالرز ڈیپازٹس تیرہ ارب اٹھاون کروڑ ننانوے لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر تین ارب اکتالیس کروڑ نوے لاکھ ڈالرز کی سطح پرپہنچ گئے۔
مزیدخبریں