وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین دورسے گزررہا ہے، جو لوگ ہمیں مرعوب اور زیردست کرنا چاہتے ہیں ان کی غلط فہمی دور ہو جائے گی۔

ایوان وزیراعلی لاہور میں میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی منتخب تنظیموں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا ان کی قیادت نے بدھ کے روز ملک کو درپیش مسائل پر سیر حاصل ردعمل دے دیا ہے تاہم وہ یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جو قوتیں اس غلط فہمی میں ہیں کہ پاکستانی قوم کو جھکا دیں گے ہم ان کا مقابلہ اپنی محنت سے کریں گے اور اس تاثر کو مکمل طور پر زائل کردیں گے کہ پاکستان کو گرایا جاسکتا ہے۔
اس سے پہلے شعبہ طب سے وابستہ تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے میڈیکل اور پیرا میڈیکل سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کیلئے پانچ ارب بیس کروڑ روپے کا پیکج متعارف کروایا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد ڈاکڑز برادری کے تمام مسائل کو جنگی بنیادوں پرحل کرنا ہے تاہم اب مسیحائوں کی زمہ داری ہے کہ وہ قوم کے ساتھ کیا گیا اپنا حلف پوری ایمانداری سے پورا کریں۔ اس موقع پر موجود افراد نے پنجاب حکومت کے پیکج کو خوش آئند قراردیا۔

ای پیپر دی نیشن