طرابلس میں معمرقذافی کے کمپائونڈ پرنیٹو نے طیا ر وں سے بمباری کی جس میں چھ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

May 12, 2011 | 21:14

سفیر یاؤ جنگ
ہوائی حملہ معمرقذافی کے ٹی وی پر نظرآنے کے بعد کیا گیا، لیبیا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ہوائی حملہ کا ٹارگٹ باب العزیزیہ تھا جو کہ معمر قذافی کا وسیع کمپائونڈ ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپاؤنڈ دو دھماکے سنے گئے، الخدرا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دو درجن کے قریب افراد کو طبی امداد دی جا چکی ہے۔ نیٹو افواج کے اطالوی بریگیڈئرجنرل کلاڈیو گیبلینی کا کہنا تھا کہ نیٹو افواج کا نشانہ فوجی عمارتوں ہیں اور وہ عام شہریوں پر بمباری سے گریز کررہے ہیں۔ دوسری طرف لیبیا کے شہر مصراتہ میں باغیوں نے ایک ویڈیو بھی ریلیز کی ہے جس میں کرنل قذافی کے فوجیوں کو ہتھیارڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مزیدخبریں