کاروباری ہفتے کے چوتھے روزکراچی سٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اورہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح سے گرگیا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمندی سے ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح بھی برقرارنہ رکھ سکا۔ او جی ڈی سی ایل، اینگرو کیمیکلز، ڈی جی خان سیمنٹ اوردیگر سکرپٹس میں شیئرزکی زبردست فروخت نے مارکیٹ کو مندی سے نکلنے نہ دیا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چوہترپوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار نو سو باسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم چھ کروڑ تینتالیس لاکھ شیئرزرہا، حجم کے اعتبار سے جہانگیر صدیقی کمپنی میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ کاروبار کے اختتام تک ایک سو چون کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مندی کی لپیٹ میں رہی۔

ای پیپر دی نیشن