ایبٹ آبادآپریشن ‘ پاکستانی حکومت ہی نہیں، فوج بھی دباﺅ میں ہے: واشنگٹن پوسٹ

May 12, 2011

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن(ریڈیونیوز) ایبٹ آباد آپریشن کے بعد امریکہ کی طرف سے پاکستان پر دباﺅ بڑھتا جارہا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پر پڑنے والا دباﺅ نہ صرف سویلین حکومت پر ہے بلکہ افواج پاکستان بھی اس دباﺅ کا شکار نظر آرہی ہیں۔ پاکستان میں اسامہ کے خلاف آپریشن پہلے انٹیلی جنس ناکامی سے تعبیر ہوا اور اب ایک سیاسی فٹ بال بن چکا ہے اپوزیشن، میڈیا اور آرمی آصف زرداری کی ناپسندیدہ حکومت کوآڑے ہاتھوں لے رہے ہیں اور استعفے کے مطالبے میں بھی شدت آتی جارہی ہے۔ ایک روز قبل آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی جنہیں پاکستان کا مضبوط ترین شخص سمجھا جاتا ہے واشگاف الفاظ میں کہا تھاکہ شدید عوامی ردعمل کی وجہ منتخب نمائندو ں کی طرف سے انہیں بروقت اعتماد میں نہ لیا جانا تھا۔ اخبار لکھتا ہے کہ امریکی کارروائی کے بعد بہت سے لوگوں کو تنقید کا سامنا ہے۔ ایک حکومتی افسر کا کہنا ہے کہ ان میں کوئی چہرہ سویلین نہیں ہے۔ صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی زیادہ تر اپنی کمزور حکومت کے دفاع میں سرگرم دکھائی دیتے ہیں اور وہ اپنے اداروں کی ناکامی کے اس موقع سے کسی قسم کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ
مزیدخبریں