حقانی نيٹ ورک کودہشت گردتنظيم قراردياجائے. امريکی ارکان کانگريس

May 12, 2012 | 08:54

سفیر یاؤ جنگ
سينيٹ کی انٹيلی جنس کميٹی کی چيرپرسن ڈيان فينسٹين کی قيادت ميں امريکی ارکان کانگريس کے وفدنے وزيرخارجہ ہليری کلنٹن کوخط لکھاہے جس ميں زوردياگيا ہے کہ حقانی نيٹ ورک کودہشت گردتنظيم قراردياجائے کيونکہ يہ افغانستان ميں امريکی فوجيوں پر مسلسل حملوں ميں ملوث اوربے گناہ افغان شہريوں کيليے مستقل خطرہ ہے. خط ميں کابل ميں امريکی سفير ريان سی کروکرکے حوالے سے کہا گيا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی وجہ سے امريکی انتظاميہ حقانی نيٹ ورک کودہشت گرد قرارديتے ہوئے ہچکچارہی تھی ليکن اب طالبان سے امن مذاکرات کئی ماہ سے معطل ہيں اس ليے اسے دہشت گرد تنظيم قرارنہ دينے کی کوئی وجہ نہيں. دوسری جانب امريکی حکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوريا نولينڈنے واشنگٹن ميں صحافيوں کوبتايا کہ ڈيموکريٹ اورريپبلکن اراکين کانگريس کاخط مل گياہے. ان کاکہناتھا حقانی نيٹ ورک کے کئی اہم رہنماؤں کودوہزار آٹھ اوردوہزار گیارہ ميں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست ميں شامل کيا جا چکا ہے. ان ميں سراج الدين حقانی، بدرالدين حقانی، سنگين زادران اور مالی خان شامل ہيں. مزيدپانچ اہم ارکان پرپابندی بھی لگائی گئی ہے.جس کے تحت ان افراد سے کسی قسم کا لين دين اوررابطہ رکھنے والے امريکی پرفوجداری مقدمہ چلاياجائيگا،
مزیدخبریں