ایکسپو دو ہزاربارہ جنوبی کوریا کے ساحلی شہرژیوسومیں منعقد کی گئی ہے،جس کامقصد سمندروں کی حفاظت کے بارے میں دنیا کو آگاہی دینا ہے،ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں لیزرلائٹ کا شاندار مظاہرے کے ساتھ ساتھ ملکی اورغیر ملکی فنکاروں نے خوبصورت پرفامنس پیش کی۔ ترانوے دنوں کی اس تقریب میں ٹوٹل ایک سو چار ممالک اور دس بین الاقوامی تنظیمیں شریک ہیں ،مقامی میڈیا کے مطابق اس نمائش کے انعقاد پرایک ارب اسی کروڑ ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔نمائش کی افتتاحی تقریب کا آغاز دیوہیکل بگل بجا کر کیا گیا،جس میں جنوبی کوریا کے صدرکی میونگ بک نے بھی شرکت کی،رواں سال کی اس ایکسپو میں ایک کروڑ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی شرکت متوقع ہے،یاد رہےایکسپو کے نام سے عالمی نمائشوں کے انعقاد کی روایت ایک سو اکسٹھ برس پرانی ہے جبکہ جنوبی کوریا میں انیس سو ترانوے کے بعد دوسری بار اس کا انعقادکیا گیا ہے،