کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگروہ اختیارات استعمال کریں توپنجاب حکومت گراسکتے ہیں ، غیر جمہوری رویوں سے جمہوریت اورملک کونقصان ہوگا۔ مہران بینک سکینڈل پر گورنر نے کہاکہ سپریم کورٹ اس کیس کا جلد ازجلد فیصلہ کرے لطیف کھوسہ نے خبردار کیا کہ اگر شریف برادران پر الزام درست ثابت ہوگیا تو بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے گا، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب انرجی کانفرنس میں کیے گئے وعدوں سے خودہی مکرگئے۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی پر ملکی وقار اور خودمختاری کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔