سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت کراچی کے تمام سی این جی اسٹیشنزصبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے بند کردیئے ۔ گیس کمپنی کے مطابق ویجیلنس ٹیمیں مقررہ اوقات میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کی مانیٹرنگ کریں گی، خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ سی این جی اسٹیشنز کے لئے گیس کی فراہمی مزید چوبیس گھنٹے کیلئے بند کردی جائے گی، واضع رہے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے نئے شیڈول کے مطابق کراچی کے سی این جی اسٹیشنزہفتے کی صبح نو بجے سے اتوارکی صبح نوبجے تک جبکہ اندرون سندھ کے سی این جی اسٹشنزمنگل کی صبح نو بجے سے بدھ کی صبح نو بجے تک بند رہیں گے