کراچی اسٹاک مارکیٹ، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہفتے میں مجموعی طور پر تین سو بیاسی پوائنٹس گرکر چودہ ہزاردو سو تیس پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

May 12, 2012 | 11:21

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتہ سرمایہ کاروں کے لیے مایوس کن رہا ،مئی کے پہلے ہفتے کی زبردست تیزی دوسرے ہفتے مندی کی شکار ہوگئی۔ نہ صرف کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں تین سو بیاسی پوائنٹس کی کمی ہوئی بلکہ اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے کی مالیت بھی پچیانوے ارب پینتیس کروڑ روپے گھٹ گئی۔اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے ٹریڈرزکہتے ہیں کہ عالمی بحران نے اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کاروں کو سوچنے پرمجبور کیا۔ گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اوسط کاروباری حجم چھبیس کروڑشئیرزرہا، جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی تینتیس لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کر کے انڈیکس کو چودہ ہزار کی سطح سے گرنے نہیں دیا۔ اسٹاک مارکیٹ کے سئنیربروکریعقوب حبیب کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے گرنے کی بنیادی وجہ قومی بچت کی جانب سے شرح منافع میں دو فیصد اضافے کی تجویزہے جوآئندہ بجٹ کے لیے پیش کی گئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کو رواں ہفتے ملکی اور غیر ملکی معاشی فیصلوں نے متاثر کئے رکھا ایک جانب فرٹیلائزر کی قیمت میں ایک سو پینتالیس روپے کی کمی ہوئی تو دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کو مندی کی لپیٹ میں رکھا ہوا ہے۔
مزیدخبریں