پنجاب،خیبرپختونخواہ، کشمیراورگلگت بلتستان میں آج شام کہیں کہیں تیزآندھی اوربارش کا امکان ہے. محکمہ موسمیات

May 12, 2012 | 11:25

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں ميں راول پنڈی،گوجرانوالہ،لاہور، فيصل آباد، بہاولپور ڈويژنز ميں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آج شام یا رات کو مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور،کوہاٹ، بنوں کے علاوہ کشمير اور گلگت بلتستان ميں بھی بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے ، محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں ميں مزيد دو روز تک تيزہوائيں چلنے اور بارش کا امکان ظاہر کيا ہے. چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک سے سب سے زیادہ درجہ حرارت لاہور، ملتان اورفیصل آباد میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
مزیدخبریں