لاہور (خصوصی رپورٹ) ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وسط ایشیائی ریاستوں کے عسکریت پسندوں اور تحریک طالبان کے اینٹی پاکستان عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں غیر قانونی تارکین وطن کی سرگرمیوں سے مقامی قبائلی بھی پریشان ہیں۔ حافظ گل بہادر سمیت دیگر حکومتی اتحادی قوتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے پہلے کی طرح مراکز نہیں بنا رکھے بلکہ ان کے لوگ کسی بھی جگہ مستقل قیام کرنے کی بجائے بکھر کر رہتے ہیں۔