واشنگٹن (آن لائن) ماحول میں ضرر رساں گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس سے خدشہ ہے کہ پودے اور جانور زمینی درجہ حرارت برداشت نہیں کر سکیں گے۔ امریکہ میں تحفظ ماحول کے ایک ادارے سے منسلک سائنسدانوں نے بتایا ہے کرہ ارض کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار ایک ملین میں چار سو ذرات تک پہنچ چکی ہے۔ یہ گزشتہ دو ملین سالوں کے دوران سی او ٹو کی سب سے زیادہ مقدار ہے۔ 1958ء میں جب اس گیس کی مقدار کو جانچنے کا عمل شروع کیا گیا تھا تو اس وقت ایک ملین پر 85 ذرات تھے۔ تحفظ ماحول کے لیے سرگرم تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ پودے اور جانور زمینی درجہ حرارت میں اضافہ برداشت نہیں کر سکیں گے۔
ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی: امریکی ادارہ
May 12, 2013