وارسا (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک بارود تلف کرنے کے ان طریقوں کا جائزہ لے گا جو مغربی یورپ میں زیر استعمال ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولینڈ اور جرمنی کے اپنے ہم منصب سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس کے انتہائی مغربی صوبہ کالنن گراڈ میں موجود ہتھیاروں اور بارود کو تلف کئے جانے کا کام جاری ہے۔