پولنگ کے روز امیدواروں کے انتخابی کیمپوں میں زبردست گہماگہمی، ووٹرز کیلئے مشروبات اور دیگر لوازمات کا بھی اہتمام

فیصل آباد (اے پی پی) ہفتہ کو پولنگ کے روز فیصل آباد سمیت ڈویژن کے دیگر اضلاع جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میںقومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے انتخابی کیمپوں میں زبردست گہماگہمی رہی اور پولنگ شروع ہونے سے قبل ہی ووٹرز کی بڑی تعداد اپنے اپنے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے انتخابی کیمپوں میں پہنچ گئی جہاں ووٹرز کیلئے چھاﺅں تلے بیٹھنے، مشروبات اور دیگر لوازمات کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن