لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی نے کہا ہے کہ این اے 82 فیصل آباد میں خواتین کے پولنگ بوتھوں پر مسلم لیگ ن نے قبضہ کر کے بدترین دھاندلی کا مظاہرہ کیا۔ مسلم لیگ ن کی خواتین ہر جگہ من مانی کرتی رہیں۔ سنی اتحاد کونسل این اے 82 میں بے ضابطگیوں اور دھونس دھاندلی پر شدید احتجاج کرتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ¿ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس نہ لے کر مایوس کیا ہے۔ یوں محسوس ہوتا تھا کہ انتظامیہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔