ٹائیگر ووڈز اپنی دوست لنزے کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئے

نیویارک (آئی اےن پی) گالف کے معروف کھلاڑی ٹائیگر ووڈز نے کچھ عرصہ ساتھ گزارنے کے بعد اسکی انگ کی ملکہ لنزے وون سے اپنے ”روابط“ کا اقرار کیا تھا جس کے بارے میں ان کی گرل فرینڈ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی تھی۔ اس سے قبل گالفر کی شادی ایلین نارڈیگرن سے ہوئی تھی لیکن یہ رشتہ ایک بے ایمانی کی نذر ہو گیا اور اس کے نتیجے میں ٹائیگر ووڈز کی ازدواجی زندگی، فیملی، کھیل میں شہرت اور دولت کی فراہمی کے ذرائع یعنی سپانسرز ڈیل بری طرح متاثر ہوئیں۔ ایک خبر یہ بھی تھی کہ وہ اپنی سابق اہلیہ سے دوبارہ رشتہ جوڑنے کے خواہاں ہیں لیکن نارڈیگرن نے ایسی کڑی شرائط رکھیں جس کے بعد ووڈز مالی طور پر ”کنگال“ہو سکتے تھے لہٰذا انہوں نے اپنے بڑھتے ہوئے قدموں کو پیچھے ہٹا کر لنزے وون کا رُخ کیا جو کہ انہیں سہارا دینے میں کامیاب ہو گئیں لیکن ٹائیگر ووڈز لگتا ہے کہ ان کے ساتھ بھی کچھ زیادہ عرصے نہیں رہ سکیں گے۔ گذشتہ دنوں نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اہم شخصیات کی موجودگی میں ٹائیگر ووڈز کچھ زیادہ ہی پی گئے اور پارٹی کے بعد گھر واپسی سے پہلے دیکھنے والوں نے محسوس کیا کہ وہ غیرمطمئن نظر آ رہے ہیں حالانکہ اسکی انگ چیمپئن سفید لباس میں قہر ڈھا رہی تھیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پارٹی اٹینڈ کرنے کے بعد ٹائیگر ووڈز سیڑھیاں چڑھتے ہوئے پھسل گئے اور لنزے وون کو سرخ چہرے اور شرمندگی کے عالم میں چھوڑ کر چلے گئے جنہوں نے گالف کے لیجنڈ دوست کو باہر جانے والے راستے تک سہارا دیا، وہ یہی سوچ رہی ہیں کہ آخر وہ کب تک انہیں سہارا دے سکیں گی؟ 

ای پیپر دی نیشن