شفاف انتخابات کرانے میں کامیاب رہے، کراچی میں ناکامی ہوئی: الیکشن کمشن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد میں کامیاب رہا۔ پنجاب میں ٹرن آﺅٹ بہت زیادہ رہا اور انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے۔ خیبر پی کے اور فاٹا میں بھی عوام نے اطمینان سے ووٹ ڈالے، پورے پنجاب سے صرف دو بیلٹ باکس غائب ہوئے۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے امتحان میں سرخرو ہوئے۔ کراچی کے قومی اسمبلی کے سات اور صوبائی اسمبلی کے 14حلقوں میں لیٹ ووٹنگ کی وجہ سے رات آٹھ بجے تک کا ٹائم دیا گیا جن لوگوں نے بیلٹ باکس چرائے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی اگر کسی کو شکایت ہے تو ہم سے رابطہ کرے دور کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اندرون سندھ ماحول اچھا رہا، جن جگہوں پر انتخابات میں مسائل سامنے آئے اس کا حل نکالا جائیگا۔ کراچی میں پولنگ کا عملہ اور سامان نہ پہنچنے کی اطلاعات ملی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت بائیکاٹ کرتی ہے تو اس کا اپنا فیصلہ ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمشن نے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود لوڈشیڈنگ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ الیکشن کمشن نے اعتراف کیا ہے کہ کراچی میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل اور مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے انتخابی عمل میں مداخلت اور دیگر شکایات اور انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد الیکشن کمشن میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں ان شکایات کا جائزہ لیا گیا جس میں انتخابی عمل میں مداخلت اور دیگر شکایات تھیں۔ ان تمام شکایات کا تعلق کراچی اور 6 شکایات کا تعلق حیدر آباد سے تھا۔ شکایات کے حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد نے کہا کہ تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد خان نے ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 49 میں کورڈ مارکیٹ کے پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا۔ انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انکے لئے بھی یہ خبر ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ استعمال کیا۔ قانون کے مطابق پوسٹل بیلٹ کی سہولت صرف سرکاری ملازمین، قیدیوں اور انتخابی عملے کیلئے مختص ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں واقعی علم نہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالا البتہ بلاول بھٹو زرداری کی یہ شکایت کمشن کو ضرور موصول ہوئی تھی کہ انہیں پوسٹل بیلٹ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہاکہ صدر کو پوسٹل بیلٹ سے ووٹ ڈال سکتے ہیں ان کی صاحبزادیوں کو پوسٹل بیلٹ کیسے ملا، یہ معلوم کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...