”ملک بھر میں ٹرن آ¶ٹ 60 فیصد رہا : چیف الیکشن کمشنر

”ملک بھر میں ٹرن آ¶ٹ 60 فیصد رہا : چیف الیکشن کمشنر

May 12, 2013

اسلام آباد+کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ایجنسیاں) چیف الیکنش کمشنر فخرالدین ابراہیم نے رات گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرن آ¶ٹ تقریباً 60 فیصد رہا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت سے گڈ گورننس کی امید ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فخرالدین نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ ہمیں سکیورٹی فراہم کریں، ہم شفاف الیکشن کرا دیں گے۔ قبل ازیں کراچی میں پولنگ دیر سے شروع ہونے پر تین گھنٹے کا اضافہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں پولنگ کا وقت رات آٹھ بجے تک بڑھایا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی کے بےشتر پولنگ سٹےشنوں پر ووٹنگ کا عمل دن بارہ بجے بعد شروع ہوا۔ قبل ازیں مختلف علاقوں میں پولنگ دیر سے شروع ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔کٹی پہاڑی پر ایک سکول پر مسلح افراد نے قبضہ کرکے لوگوں کو نکال دیا اور اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس عمل کیخلاف ووٹرز نے گلیوں میں احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ ووٹرز کو مسلح افراد نے اغوا بھی کرلیا۔ متعدد علاقوں میں پولنگ عملہ اور سامان 11بجے تک نہیں پہنچا سکا۔ سخت گرمی میں لوگ لمبی لمبی قطاروں میں پولنگ اور اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے کھڑے رہے۔ الیکشن کمشن نے ملک کے مختلف مقامات پر پولنگ کے عمل میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنرز سے وضاحت طلب کر لی۔ اے این پی کے مطابق الیکشن کمشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ووٹوں کا ٹرن آﺅٹ بہت زیادہ رہا۔
پولنگ شام 6 بجے تک

مزیدخبریں