پرویز الٰہی کا گجرات میں مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ، ووٹ کاسٹ کیا

May 12, 2013

لاہور+ گجرات (خصوصی رپورٹر+ نامہ نگار) (ق) لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے گجرات میں مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کرنے کے بعد گورنمنٹ گرلز چائلڈ فرینڈلی سکول گجرات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد چودھری وجاہت حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 105 کے اکثر ووٹ این اے 106 میں ٹرانسفر ہو گئے ہیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کا اتحاد الیکشن کے بعد بھی قائم رہے گا البتہ موجودہ الیکشن میں کچھ سیٹیں اوپن رکھی گئی تھیں جن میں گجرات کی سیٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ ہمارا اتحاد فیصل آباد میں ہے، کراچی میں اگر انہوںنے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے تو یہ الگ صورتحال ہے۔ چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ پچھلے الیکشن کے مقابلے میں اس دفعہ اپ سیٹ زیادہ ہوں گے کیونکہ ووٹ کا ٹرن آﺅٹ زیادہ ہے۔ نامہ نگار کے مطابق پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بہت زیادہ ٹرن آﺅٹ نظر آ رہا ہے۔ جب ٹرن آﺅٹ زیادہ ہو تو پھر کافی اپ سیٹس ہو سکتے ہیں۔ وہ تارا گڑھ میں پولنگ سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ 

مزیدخبریں