لاہور (آئی این پی) دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے عام انتخابات کے نتائج جاننے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سرشام ہی لوگ تازہ ترین نتائج جاننے کیلئے ٹیلی وژن چینلز کے سامنے بیٹھ گئے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام انتخابات ایسے ماحول میں ہوئے جب درجنوں ٹی وی چینلز نے عوام کو تازہ ترین صورتحال اور انتخابی نتائج فراہم کئے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی ٹیلی وژن چینلز کے ذریعہ اور اپنے عزیز واقارب کو فون کر کے تازہ ترین انتخابی نتائج معلوم کئے۔