مسلم لیگ (ن) نے لاہور فتح کر لیا‘ فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ نارووال‘ شیخوپورہ میں کلین سویپ

مسلم لیگ (ن) نے لاہور فتح کر لیا‘ فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ نارووال‘ شیخوپورہ میں کلین سویپ

May 12, 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی/اپنے نامہ نگار سے) عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے لاہور کا میدان مار لیا ہے۔ لاہور کی قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 25 نشستوں میں ن لیگ نے واضح برتری حاصل کی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 118 سے ن لیگ کے امیدوار ملک ریاض، این اے 119 سے حمزہ شہباز، این اے 120 سے نواز شریف، این اے 121 سے مہر اشتیاق، این اے 122 سے سردار ایاز صادق، این اے 123 سے پرویز ملک، این اے 124 سے روحیل اصغر کامیاب ہوئے ہی جبکہ این اے 125 سے پی ٹی آئی اے حامد خان اور مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کے درمیان، این اے 126 سے پی ٹی آئی کے شفقت محمود اور مسلم لیگ ن کے خواجہ حسان کے درمیان آخری اطلاعات آنے تک سخت مقابلہ جاری تھا۔ این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے وحید عالم، این اے 128 سے افضل کھوکھر، این اے 129 سے میاں شہباز شریف، این اے 130 سے سہیل شوکت نے کامیابی حاصل کی ہے۔ لاہور میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے ووٹوں کی شرح انتہائی کم تھی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار تمام نشستوں پر دوسرے نمبر پر رہے جن میں حامد زمان، محمد مدنی، یاسمین راشد، حماد اظہر، عمران خان، عاطف چودھری، ولید اقبال، نصراللہ مغل، کرامت کھوکھر، منشا سندھو شامل ہیں۔ پی پی 158 میں مسلم لیگ ن کے حبیب اللہ اعوان، پی پی 159 میں شہباز شریف، پی پی 160 میں سیف الملوک کھوکھر اور پی پی 161 میں میاں شہباز شریف نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پی پی 142 لاہور 6 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز شریف 22,215 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ تحریک انصاف کے ملک وقار نے 8215 ووٹ لئے۔ پی پی 143 سے مسلم لیگ (ن) کے شہباز احمد نے 61566 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ارشد خاں نے 15212 ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 145 مسلم لیگ (ن) کے وحید گل نے 60412 ووٹ کئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار نے 17514 ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 146، 10 سے مسلم لیگ (ن) کے ملک وحی 20214 ووٹ حاصل کر کے جیت گئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار اقبال چیمہ نے 8112 ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 147 سے مسلم لیگ (ن) کے محسن لطیف نے 33243 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ تحریک انصاف کے شعیب صدیقی نے 26,799 ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 149 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا مشہود احمد خاں نے 32514 ووٹ حاصل کر کے جیت گئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار میاں اکرم عثمان نے 20112 ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 154 سے مسلم لیگ (ن) کے زعیم قادری نے 28 ہزار ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ تحریک انصاف کے ساجد سردار جوئیہ نے 14112 ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 141 سے مسلم لیگ (ن) کے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے 21214 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ مدمقابل نواز نت نے 8112 ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 137 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ عمران کو تحریک انصاف کے یاسر گیلانی پر پی پی 138 لاہور 2 سے مسلم لیگ (ن) کے غزالی سلیم بٹ کو تحریک انصاف کے میاں محمود احمد، پی پی 139 لاہور 3 سے مسلم لیگ (ن) کے بلال یاسین کو تحریک انصاف کے مظہر اقبال بٹ، پی پی 140 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے حامد ظہور کو تحریک انصاف کے زبیر نیازی، پی پی 144 سے مسلم لیگ (ن) کے باﺅ اختر علی کو تحریک انصاف کے میاں حامد معراج پر برتری حاصل ہے۔ پی پی 150 سے مسلم لیگ (ن) کے مہر اشتیاق کو تحریک انصاف کے مہر وحید پی پی 151 سے مسلم لیگ (ن) کے سید توصیف شاہ کو تحریک انصاف کے میاں محمود الرشید پی پی 152 سے تحریک انصاف کے مراد راس کو مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سلیمان رفیق، پی پی 148 سے تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال کو مسلم لیگ کے اختر رسول پر برتری حاصل ہے۔ پی پی 153 سے مسلم لیگ (ن) کے رمضان بھٹی، پی پی 155 تحریک انصاف کے حافظ فرحت عباس کو مسلم لیگ (ن) کے میاں نصیر احمد، پی پی 156 سے مسلم لیگ (ن) کے یٰسین سوہل کو تحریک انصاف کے احسن رشید پر اور پی پی 157 سے مسلم لیگ (ن) کے رانا تجمل حسین کو تحریک انصاف کے حامد سرور پر برتری حاصل ہے۔
لاہور/ رزلٹ

مزیدخبریں