تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) سے ملکر حکومت بنانے، مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) سے ملکر حکومت بنانے، مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

May 12, 2013

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ملکر حکومت بنانے اور بات چیت کے امکان کو مسترد کر دیا۔ ہفتے کے روز تحریک انصاف کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عام انتخابات سے پہلے ہی اس بات کا فیصلہ کر چکے ہیں کہ تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہو گی تو مسلم لیگ (ن) یا کسی اور جماعت کے ساتھ ملکر حکومت بنائیں گے اور نہ ہی ان سے کسی قسم کے مذاکرات ہونگے اس لئے ہم میاں نواز شریف کی مذاکرات کی دعوت کو مسترد کرتے ہیں۔
مسترد

مزیدخبریں