پشاور (این این آئی) عام انتخابات 2013ءمیں توقعات کے برعکس عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ انتخابات سے قبل مختلف سیاسی مبصرین نے پیش گوئی کی تھی کہ عام انتخابات سے قبل کارکنوں کی شہادت کے بعد عوامی نیشنل پارٹی انتخابات سے بائیکاٹ کرسکتی ہے تاہم عوامی نیشنل پارٹی انتخابات کے دوران پچاس سے زائد کارکنوں کے مارے جانے کے باوجودبھی میدان میں موجود رہی انتخابی مہم کے دوران انٹرویودیتے ہوئے اے این پی کے رہنما غلام بلور نے بتایا کہ ہمارے ہاتھ پاﺅں باندھ کر ہمارے کشتی ایک بڑے پہلوان سے کی جارہی ہے جبکہ دوسری سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی کھلی اجازت دی گئی ۔تحریک طالبان پاکستان نے انتخابات سے قبل دھمکی دی تھی کہ انتخابات کے دوران اے ا ین پی ،ایم کیوایم اور پی پی پی کو نشانہ بنایاجائیگا۔
غلام بلور