پاکستان میں نئی حکومت سے پاک افغان تعلقات میں بہتری کی توقع

پاکستان میں نئی حکومت سے پاک افغان تعلقات میں بہتری کی توقع

May 12, 2013

اسلام آباد/کابل (آئی این پی) پاکستان میں ہونے والے انتخابات کو افغانستان کے حلقوں میں بھی خصوصی اہمیت دی جارہی ہے ،نئی حکومت اور نئی پالیسیوں سے پاک افغان تعلقاات میں بہتری کے توقع کی جارہی ہے ۔ ہفتہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات افغانستان کے موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم ہیں۔افغان ماہرین کا خیال ہے کہ انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی نئی جمہوری حکومت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں جاری کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا ۔ایک افغان رکن پارلیمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت بدلنے سے افغانستان بابت اسلام آباد کی پالیسیوں پر بہت زیادہ فرق نہیں پڑے گا تاہم اگر پاکستانی سکیورٹی ادارے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں تو تعلقات مثبت جانب گامزن ہو سکتے ہیں ۔دوسری طرف کابل میں پاکستانی امور کے ماہر احمد سعیدی نے کہا ہے ممکنہ نواز شریف کے اقتدار میں آنے سے افغانستان کے حالات پر بہت زیادہ اچھے اثرات تو مرتب نہیں ہوں گے لیکن پاکستان میں استحکام اور اقتصادی ترقی کا امکان موجود ہے۔ پاکستان کے اندر رہنے والے افغان پناہ گزین البتہ انتخابات کے حوالے لاتعلقی کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں