کرناٹک میں کانگریس نے واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد سدھارمیا کو وزیراعلی منتخب کر لیا

کرناٹک میں کانگریس نے واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد سدھارمیا کو وزیراعلی منتخب کر لیا

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کانگریس نے واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد سدھا رمیا کو وزیراعلی منتخب کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھارمیا کا تعلق ریاست کی اہم پسماندہ ذات کروبا گوڑا سے ہے اس سے قبل وہ ریاست میں حزب اختلاف کے رہنما تھے اور دو بار کرناٹک کے وزیراعلی بھی رہ چکے ہیں تاہم اس زمانے میں وہ جنتا دل اور جنتا دل (سیکولر)پارٹی میں شامل تھے۔ سدھارمیا نے وزیراعلی کے عہدے کےلئے پہلے بھی دعویدار رہے ہیں تاہم انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعلی کا فیصلہ کانگریس چیف سونیا گاندھی پر چھوڑ دینا چاہئے۔ کرناٹک میں وزیراعلی کے انتخاب کےلئے کانگریس نے خفیہ ووٹنگ کا سہارا لیا۔

ای پیپر دی نیشن