لاہور(خبر نگار+نامہ نگار)کمشنر لاہور نسیم نواز اور سی سی پی او خالق داد لک نے گذشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں کے پولنگ سٹیشنوں کا مشترکہ دورہ کیا۔انہوں نے کچہری، داتا گنج بخش، بھاٹی چوک، موچی دروازہ، نولکھا چوک، کوپر روڈ، داروغہ والا، باغبانپورہ، باٹا پور، بھسین کا دورہ کیا اور پولنگ سٹیشنوں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نسیم نواز نے کہا ہے کہ شہر کے تمام علاقوں میں تمام علاقوں میں ووٹ ڈالنے کا عمل تسلی بخش طریقہ سے مکمل ہوا اور بلاتعطل ووٹنگ رہی۔ ووٹنگ صبح ٹھیک 8 بجے شروع ہوئی۔کمشنر لاہور نے کہاکہ انتظامی اور سکیورٹی انتظامات قابل اطمینان تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور جواد ڈوگر بھی ہمراہ تھے