حکومت کی Rationalization policy

مراسلہ ! گزارش ہے کہ اس وقت صوبہ بھر میں اساتذہ کی Rationalization کا عمل جاری ہے اس میں ہم چند حقائق آپ کے گوش گزار کرناچاہتے ہیں۔ اس عمل کا ایک مقصد یہ ہے کہ ان تعلیمی اداروں میں جہاں تعداد کم ہو رہی ہے۔ وہاں داخلہ میں کمی کے عمل کو روکا جائے ۔ تقریباً تمام سرکاری سکولوں میں سینئر اساتذہ سکول پالیسی کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اس لئے وہ اس پالیسی کو Reueiw کرنے کی ضرورت محسوس کرتے جس کی وجہ سے داخلہ کم ہو رہا ہے۔ یہ کہ تقریباً تمام سینئر اساتذہ کی مناپلی قائم ہوتی ہے۔ یہ ذاتی مفادات پرقائم ہے جن میں سرفہرست ٹیوشن ورک ہے۔ جب تک یہ ختم کی جاتیں کسی پالیسی کے بہتر نتائج حاصل ہوسکتے۔ سینئر اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے اپنی جائے تعیناتی کے قریب ہی اپنے پرائیویٹ سکول قائم کر رکھے ہیں۔ اپنے ذاتی مفادات کے لئے وہ سرکاری سکول میں داخلہ کی حوصلہ شکنی کا باعث ہیں اساتذہ جو عرصہ دراز سے ایک ہی سکول میں تعینات ہیں ان کی اکثریت نے وہاں اپنے ذاتی کاروبار قائم کر رکھے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ سرکاری سکولوں کی تنزلی کا باعث بن رہے ہیں سینئر اساتذہ کئی سال کے تعلقات کو داخلہ بڑھانے میں استعمال کرتے جونیئر اساتذہ نئے سکول میں بھی نئے ہونے کی حیثیت سے داخلے کی شرح بڑھانے میں اتنا کردار ادا کر سکتے۔ اگر کسی سکول میں داخلہ کی شرح کم ہے تو نئے اساتذہ کا وہاں کوئی کردار نہ ہے۔ داخلہ میں کمی کی اصل وجہ وہاں کے سینئر اساتذہ اور ان کی اجارہ درانہ پالیسی ہے۔ یہ کہ ان حقائق کی روشنی میں جونیئر اساتذہ کا Rationalization policy میں تبادلہ جات حکومت کا غلط قدم ہے۔ اور جونیئر اساتذہ کے ساتھ زیادتی ہے۔ لہذا آپ سے التماس ہے کہ Rationalization policy کو تبدیل کیا جائے اور سینئر اساتذہ کے تبادلہ جات کئے جائیں۔ (مقبول احمد سیالکوٹ)

ای پیپر دی نیشن