مالٹے کی افادیت

May 12, 2014

عروضہ اسلم
پھل نعمت رب جلیل ہیں اور قدرت کا حسین تحفہ ہیں ان میں شکریلے اجزاءاور جسم کو حرارت و توانائی مہیا کرنے والے حیاتین بکثرت پائے جاتے ہیں یہ جسم کی نشوونما، صحت، ازالہ مرض اور شفا کے لئے کافی ہیں۔ پھلوں کی ایک اہم خوبی ان کا زود ہضم ہونا ہے پھل اگر پکا ہوا ہوتو اعضاءبہت جلد ہضم کرلیتے ہیں اس طرح نہ صرف یہ خود ہضم ہوکر فرحت کا احساس دلاتے ہیں بلکہ غذا کے ہاضمے میں مدد دیتے ہیں ان پھلوں میں ایک پھل مالٹا ہے جو ہمارے ہاں بکثرت پایا جاتا ہے اور اسی تناسب سے استعمال ہوتا ہے ۔ مالٹے کا استعمال کرنے سے طبیعت کو فرحت کا احساس ہوتاہے اور دل ودماغ کو بھی تسکین ملتی ہے اور جسم کا مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے مالٹے کے پھل میں معدنی اجزاءکافی مقدار میں ہوتے ہیں یوں اس کا صرف رس ہی استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ پھوک بھی کھالینی چاہیے اس طرح یہ پھل غذائیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریشہ بھی فراہم کرتا ہے جو قبض کے لئے مفید ہے ریشہ کے اور بھی بہت فوائد ہیں مالٹے میں چونکہ مٹھاس کم ہوتی ہے اس لئے یہ شوگر کے مریضوں کے لے بھی فائدہ مند ہے مالٹے کا چھلکا بھی بہت کارآمد ہے اس کے چھلکوں کا مربہ اور ابٹن بھی بنایا جاتا ہے جس سے چہرے کے داغ، دھبے اور چھائیاں دور ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اگراس کے چھلکے کو سکھا کر رکھ لیاجائے تو اسے چاولوں میں خوشبو کے لئے بھی استعمال کیا جاتاہے اور اس کا زیادہ تر استعمال متنجن یا زردے میں کیا جاتاہے نزلہ، زکام، کھانسی کے مریضوں کو مالٹے کا استعمال تھوڑے عرصے کے لئے نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی وہ لوگ کھائیں جن کے گلے میں خراش ہو۔
فائنل999

مزیدخبریں