لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مجلس کا شوری کا اجلاس مرکز اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم سمیت ملک بھر سے 600ارکان سوری نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ منفی سیاست سے جمہوریت کی بساط لپیٹی گئی تو ذمہ دار عمران خاں ہو گے۔ منفی سیاست کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ۔