لیسکو حدود میں 6 سے 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائیگی: ارشد رفیق

لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو ارشد رفیق نے کہا ہے شہروں اور دیہات میں 6 سے 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ بجلی کی ٹرپنگ کی بڑی وجہ صارفین کے گھروں میں لگے یو پی ایس (UPS) ہیں۔ سسٹم میں 11 سو ٹرانسفارمرز شامل کرنے سے بجلی کے نظام کو مضبوط کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت اور وقت نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری لیسکو محمد شعیب بھی موجود تھے۔ ارشد رفیق نے کہا وزیراعظم کے احکامات کے بعد بجلی کی جنریشن میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے احکامات کے پیش نظر لیسکو حدود میں شہروں میں 6 اور دیہات میں 7 گھنٹے تک بجلی بند کی جائے گی۔ انہوں نے کہا لیسکو ہیڈ آفس میں پاور ڈسٹری بیوشن سنٹرز میں تمام گرڈ سٹیشنوں کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جارہا ہے۔ کسی بھی علاقے میں فورس لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا گھریلو، کمرشل صارفین جو یو پی ایس استعمال کررہے ہیں، اس کی وجہ سے صارفین کو ٹرپنگ برداشت کرنا پڑتی ہے۔ لیسکو کے سسٹم پر لگے گھریلو اور کمرشل صارفین 500 میگاواٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا آئندہ چند ہفتوں تک یو ایس ایڈ کے تعاون سے جدید ترین میٹرز لاہور کی سیکنڈ سرکل اور ففتھ سرکل میں لگائے جائیں گے۔ یہ ماڈل منصوبہ ہوگا۔ اس کی کامیابی کے بعد لاہور کی باقی سرکلز میں مرحلہ وار جدید ترین میٹرز لگائے جائیں گے جس کا مقصد بجلی چوری روکنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا جون 2014 تک تمام ڈیفالٹرز (نادہندگان) سے بجلی کی مد میں رقم وصول کریں گے۔ اس میں سرکاری محکموں کے ذمے 5 ارب روپے ہے۔ انہوں نے بتایا تمام سرکلز، ڈویژنز اور سب ڈویژنز میں خصوصی ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر ریکوری مہم چلا رہی ہیں۔ بعد ازاں چیف ایگزیکٹو لیسکو نے نوائے وقت، وقت نیوز اور دی نیشن کے شعبہ جات کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر فنانس اعظم بدر اور جنرل منیجر بلال بٹ سے ان کے دفاتر میں ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...