مقبوضہ کشمیر: 3 روز میں 150 سے زائد پنچائیتی ممبران اور سرپنچوں کا مستعفی ہونے کا اعلان

May 12, 2014

سرینگر (کے پی آئی) نامعلوم اسلحہ برداروں کے حملوں کے  خوف سے  مقبوضہ کشمیر میں150سے زائد  پنچایتی ممبران اوسرپنچوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ دو روز قبل پارلیمانی انتخابات کے بعد ونپوہ میںنامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں عمر رسیدہ سرپنچ گل محمد بٹ کی ہلاکت کے فوراً بعد اب تک 150سے زائد پنچایتی نمائندوں نے انفرادی اور اجتماعی طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیاہے۔ گزشتہ ما ہ اونتی پورہ کے گلزار پورہ گائوں میں سر پنچ اور ترال میں 2 سرپنچوںکی ہلاکت کی بعد جمعرات کی شام نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوںونپوہ کھنہ بل میں سرپنچ کی ہلاکت کے بعد تناو اور کشیدگی کے ماحول کا ادراک کرتے ہوئے گذشتہ 3دنوں سے مستعفی ہونے والے دیہی نمائندوں کی تعداد 150سے تجاوزکرگئی۔ کشمیر عظمیٰ کے صدر دفتر سرینگر میں گذشتہ 2روز سے جنوبی کشمیر کے درجنوں علاقوں سے پنچایتی اراکین مستعفی ہونے کے اشتہارات دینے کیلئے آرہے ہیں، جن میں خواتین پنچ بھی شامل ہیں۔ پنچا یتی ممبران کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان کی حفاظت کیلئے کوئی بھی بند وبست نہیں کیا گیا لہٰذ وہ اس نظام اور اپنی سر گرمیوں سے کوئی بھی ناطہ نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں