لاہور (آئی این پی) بینڈ باجے اور 100سے زائد باراتیوں کے ہمراہ دلہن لینے کیلئے آنے والا دولہا کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔ بتایا گیا ہے چوہنگ کے علاقہ میں مشتاق نامی دولہا جب دلہن لینے ان کے گھر پہنچا تو ان کے دروازے پر تالادیکھنے کے بعد دولہے کے تمام خواب چکناچور ہو گئے جس کے بعد دولہا اور اس کے باراتیوں نے روڈ بلاک کرکے دلہن اور اس کے اہلخانہ کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا فراڈ کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کیا جائے۔
چوہنگ میں دلہن والے غائب، دولہا کو خالی ہاتھ جانا پڑا، باراتیوں کا احتجاج
May 12, 2014