ابوجہ(این این آئی)افریقی ملک نائیجیریا میں اسکول کی دو سو سے زائد طالبات کے مبینہ اغواء میں ملوث قرار دی گئی شدت پسند عسکری تنظیم’’بوکو حرام‘‘ کے سربراہ ابو بکر شیکاؤ نے انتقال کرجانے والی سابق برطانوی وزیراعظم تھیچر کو قتل کرنے کی دیدہ دلیری کے ساتھ دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ مْجھے اللہ نے جس کے قتل کا حکم دیا ہے اسے کسی صورت میں زندہ نہیں چھوڑوں گا کسی کی جان لینے میں میری راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں کیونکہ میں بھیڑ بکریوں اور مرغیوں کو ذبح کرنے کو بہت پسند کرتا ہوں،میڈیارپورٹس کے مطابق دلچسپ بات تویہ ہے کہ نائیجیریا میں اسلامی شریعت کے نفاذ اور مغربی تعلیم کو حرام قرار دینے کا مطالبہ کرنے والے ابو بکر شیکاؤ کو یہ بھی پتہ نہیں کہ وہ جن جن کے قتل کی دھمکی دے رہا ہے وہ تو پہلے ہی اس دنیا کو چھوڑ چکے ہیں،گزشتہ روز اس نے دھمکی آمیز بیان پر مشتمل ویڈیو میں سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر اور آنجہانی پوپ یوحنا پولس دوم کو قتل کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے حالانکہ یہ دونوں کب کے اس جہاں فانی سے کوچ کر چکے ہیں،ادھر امریکی وزارت انصاف کی رپورٹ کے مطابق ابو بکر شیکاؤ کی تاریخ پیدائش کے بارے میں کوئی حتمی تاریخ نہیں مل سکی ہے اس کی تاریخ پیدائش کی 1965، 1969 اور 1975ء کی تین الگ الگ تاریخیں ملتی ہیں شیکاؤ شمال مشرقی ریاست یوبی میں پیدا ہوا اس نے پڑوسی ریاست بورنو کے میڈو گری شہر کے مختلف علماء سے فقہ کی تعلیم حاصل کی وہیں پر اس کا تعارف اس کے ہم عمر نوجوان عالم دین محمد یوسف کے ساتھ ہوا، جس نے آگے چل کر 2002ء میں میڈو گری شہر میں بوکو حرام نامی تنظیم قائم کی۔ شیکاؤ بھی اس تنظیم میں شامل ہوا۔
بوکوحرام کی انتقال کر جانے والی سابق برطانوی وزیراعظم تھیچر کو قتل کرنے کی دھمکی
May 12, 2014