اسلام آباد (آئی این پی) صدر ممنون حسین کی زیر صدارت ہلال احمر پاکستان کی تقریب کل ایوان صدر میں ہوگی، تقریب کے میزبان ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ صدر کو ادارے کے بارے میں بریفنگ اور نئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔