ملائشیا کے سابق وزیرخارجہ حامد البار میانمرکیلئے اوآئی سی کے خصوصی ایلچی مقرر

جدہ  (اے پی پی)  اسلامی کانفرنس تنظیم (اوآئی سی) کے سیکرٹری جنرل ٰایاد بن امین مدنی نے ملائیشیا کے سابق وزیر خارجہ کو میانمر کیلئے اپنا خصوصی ایلچی مقررکردیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سیکرٹری جنرل  نے  ملائشیا کے سابق وزیرخارجہ  حامد البار کو  میانمرکیلئے اپنا خصوصی ایلچی مقررکردیا ہے ۔اوآئی سی کے مطابق خصوصی ایلچی میانمر میں امن،ہم آہنگی اوریگانگت کے فروغ کیلئے میانمر کے حکام ،بین الاقومی شراکت داروں اوردیگر متعلقہ حکام سے رابطہ کاری کے خدمات سرانجام دینگے۔

ای پیپر دی نیشن