سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سید اقتدار حیدر کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم پر آئین کے آرٹیکل 45، 248 اور 263 کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کو عرضداشت بھجوائی گئی مگر انہوں نے کئی ماہ گزرنے کے باوجود اس کا فیصلہ نہیں کیا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔ لہٰذا سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...