مریدکے: دو چینی انجینئرز کو لوٹنے والے ڈاکوئوں کا سرغنہ گرفتار، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

May 12, 2015

مریدکے (نامہ نگار) پولیس نے مڈنائٹ آپریشن کرکے دو چینی انجینئرز کو لوٹنے والے ڈاکوئوں کے خطرناک گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے مسروقہ مال اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ بتایا گیا ہے ڈی پی او شیخوپورہ کی زیر نگرانی چار تھانوں سٹی، صدر، فیروزوالہ اور نارنگ منڈی کے درجنوں اہلکاروں نے رات 2 بجے نواحی آبادی قلعہ مسیتا حدوکے میں چھاپہ مار کر نندی پور پاور سٹیشن پر کام کرنے والے دو چینی انجینئرز کو لوٹنے والے ڈاکوئوں کے گروہ کے بیلا بٹ نامی سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ چار روز قبل نندی پور سے لاہور جانے والی گاڑی میں سوار دو چینی انجینئرز مسٹر فین لی اور مسٹر مین لی کو تھانہ سٹی کی حدود دائوکے پل کے قریب گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر موبائل و نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج تھا۔

مزیدخبریں